چیونٹی کی تخلیق اور حکمت بھری کہانی

چیونٹی کے بارے میں حضرت علی علیہ سلام کا ایک خطبہ نہج البلاغہ میں ھے 
ایک شخص نے پوچھا مولا چیونٹی کے بارے میں بتائیں تو مولا نے پورا خطبہ دیا کہ دیکھو 
ان کا گھر تین منزلوں میں ہوتا ھے ایک منزل میں کھانے کا سامان رکھتی ہیں اور ایک 
جگہ ملاقات کا کمرہ ہوتا ھے اور ایک آرام اور سونے کا کمرہ ہوتا ھے یہ برسات سے 
پہلے اپنے کھانے کا سامان جمع کر لیتی ہیں مزدور جاتے ہیں سامان لاتے ہیں ان کے 
یہاں شفا خانے بھی ہوتے ہیں اگر کوئی زخمی ہوتا ھے تو اس کا علاج بھی ہوتا ھے اور
اتنا عقل مند ھے یہ کیڑا کہ جب دھنیے کا بیج گھر میں لاتی ہیں تو پہلے اس کے چار 
ٹکڑے کرتی ہیں پھر ایک ایک ٹکڑا گھر میں لے جاتی ہیں ایسا اس لیے کرتی ہیں کہ اگر 
دھنیے کا پورا بیج گھر میں لیں جائیں تو جب برسات میں گھر میں پانی اے گا تو دھنیے 
کا درخت اگ اے گا تو اسکا مکان ٹوٹ جاۓ گا اگر دھنیے کے بیج کو توڑ دیا جاۓ تو 
درخت نہیں اگ سکتا 


Previous
Next Post »